ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اے بی وی پی میں کام کرتے وقت سیکھے عوامی زندگی کے اہم سبق:شیوراج

اے بی وی پی میں کام کرتے وقت سیکھے عوامی زندگی کے اہم سبق:شیوراج

Mon, 26 Dec 2016 23:02:57  SO Admin   S.O. News Service

اندور، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اپنے طالب علمی کے دوران اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی)میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ اس تنظیم میں کام کرنے کے دوران انہوں نے عوامی زندگی کے اہم سبق سیکھے جو ان کے موجودہ سیاسی سفر میں بھی مفید ثابت ہوئے ہیں۔شیوراج نے یہاں اے بی وی پی کے 62ویں قومی اجلاس کے تحت منعقد سابق کارکن کانفرنس میں کہا کہ اے بی وی پی میں کام کرنے کے دوران میں نے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر فیصلہ لینے اور ہر کام سے پہلے اس کی وسیع منصوبہ بندی جیسے اہم سبق سیکھے،یہ سبق آج بھی میرے کام آ رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ اے بی وی پی میں کام کرنے کے دوران وہ اس تنظیم کے فنڈ کو بے حد سو چ سمجھ کرکنجوسی سے خرچ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ہونے کے باوجود میں آج بھی اپنی جیب میں پیسہ نہیں رکھتا ہوں۔شیوراج نے اس موقع پر یہ بھی یاد کیا کہ انہیں بھوپال میں اسکول کی زندگی کے دوران اے بی وی پی کے رابطے میں آئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ ملک میں ایمرجنسی لگ گئی اور انہیں پولیس نے ایمرجنسی کی مخالفت پر گرفتار کر لیا تھا۔اس معاملے میں انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔اے بی وی پی کے سابق کارکن کانفرنس میں آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش سونی اور اے بی وی پی کے قومی تنظیم وزیر سنیل آمبیکر بھی موجود تھے۔
 


Share: